لاہور: (ویب ڈیسک) انڈر 18 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم چین کے لیے روانہ ہوگئی۔
انڈر 18 ایشیا کپ چین کے شہر دازہو میں ہو رہا ہے، جونیٸر ہاکی ٹیم ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے باعث آج روانہ ہوٸی ہے۔
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ پانچ جولاٸی کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 6 جولاٸی کو سری لنکا اور تیسرا 8 جولاٸی کو بنگلا دیش سے کھیلے گی جبکہ میزبان چین سے پاکستان 9 جولاٸی کو مدمقابل ہو گا۔