لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈر18 ایشیا کپ کے لئے آفیشلز و کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔
کھلاڑیوں میں محمد عثمان، عاطف علی، اسام حیدر، محمد عبداللہ فاروق شامل عبداللہ اعوان، زبیر لطیف، محمد یاسین، محمد علی تاج، غلام مصطفیٰ، علی حمزہ، علی حمزدا شامل عامر سہیل ہیں۔
اسی طرح عدیل افضل، محمد زمان، محمد حسین، محمد شاہیر، حسن شہباز اور یاسین جمشید بھی ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ آفیشلز میں ٹیم منیجر اولمپیئن ملک شفقت، کوچز مختار احمد ،توثیق احمد ،مسعود الرحمان ،ویڈیو انالسٹ ابوزر امراؤ جبکہ فزیو عدیل اختر بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
یاد رہے قومی ٹیم انڈر18 ایشیا کپ 30جون کو چین روانہ ہوگی۔