نیشنل ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنانے پر اختر رسول اور سمیع اللہ کی قوم ٹیم کو مبارکباد

Published On 21 June,2025 01:29 am

لاہور: (دنیا نیوز) نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنانے پر سابق اولمپئن اختر رسول اور سمیع اللہ کی قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

سابق اولمپئن اختر رسول نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پاکستان نے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لئے بھر پور محنت کی۔

سابق اولمپئن سمیع اللہ نے کہا کہ امید ہے پاکستان فائنل میں بھی اچھی پرفارمنس دکھائے گا۔

واضح رہے کہ نیشنز کپ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی حاصل کرنے کی حقدار ٹھہرے گی۔