نیشنز ہاکی کپ: پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ تین تین گول سے برابر

Published On 15 June,2025 11:15 pm

کوالالمپور: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد تین ،تین گول سے برابر ہوگیا۔

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ہاکی کا انتہائی دلچسپ میچ دیکھنے کا ملا ہے، گرین شرٹس نے میچ میں 2 مرتبہ برتری حاصل کی لیکن وہ اسے برقرار نہ رکھ سکے۔

پاکستان کی طرف سے احمد ندیم، عبدالرحمٰن اور رانا وحید اشرف نے گول اسکور کیے، ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گی۔