آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہرکی بڑی شاہرائیں دھوئیں گے: میئر کراچی

Published On 08 June,2025 06:27 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی:(دنیانیوز) مئیرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہر قائد کی بڑی شاہرائیں دھونے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں کل سے سڑک پر ہی گھوم رہا ہوں، باقی لوگ ٹھنڈی مشین میں بیٹھ کر الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو سال ہو گئے ہیں اس عہدے پر آئے ہوئے، پچھلے سال کی عید الاضحیٰ آپ کو شاید یاد ہو، ماضی میں آلائشیں کئی کئی دنوں تک سڑکوں پر پڑی رہتی تھیں، آج عید الاضحیٰ کا دوسرا دن ہے کراچی کے تمام ٹاؤنزمیں ہم صفائی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کا مقصد کھالیں اکٹھی کرنا ہے اور وہ کررہے ہیں ، علی حور سیدی کی بات پر اتفاق کرتا ہوں مجھے چونا لگانا نہیں آتا، نظام میں ہمیشہ بہتری کی گنجائش ہوتی ہے ، ہم کوشش کررہے ہیں کہ نظام میں مزید بہتری ہو۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ ہم نےبلاتفریق کلیکشن پوائنٹس بنائے، مشینری کوتعینات کیا ، ٹارگٹ یہ ہے تین روز میں متحرک رہنا ہے،ہم نے شہریوں کی پریشانیوں کو حل کرنا ہے، شہری 1128 پر شکایات درج کروا سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد شہر قائد کی بڑی شاہرائیں دھونے کا فیصلہ کیا ہے ، برنس روڈ سے آغاز کر دیا۔




Recommended Articles