کراچی: (دنیا نیوز) عید کی چھٹیوں کے دوران سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
عید پر سمندر کا رخ کرنے کی تیاریاں کرنیوالوں کا مزہ کرکرا ہو گیا کیونکہ کراچی میں دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سمندر میں تغیانی اور اونچی لہروں کے باعث لگائی گئی ہے، پابندی کا اطلاق عید کی چھٹیوں سے لے کر 13 جون تک ہو گا۔