سندھ حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Published On 05 June,2025 07:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

صوبے بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 6 جون سے 9 جون تک تعطیلات ہوں گی، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر ہوگا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے جمعہ سے پیر تک کل چار دن کی تعطیلات ہوں گی، اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بھی انہی تاریخوں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے، واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔