نیشنز ہاکی کپ کیلئے 20 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

Published On 02 June,2025 09:51 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنز ہاکی کپ کی لئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا، 20 رکنی سکواڈ کی قیادت عماد بٹ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں جاری ٹرائلز کے بعد کیا گیا، ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے بھی ٹرائلز دیکھے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد نے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کرتے ہوے بتایا کہ پاکستان ٹیم آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی، نیشنز کپ سے قبل قومی ٹیم تین میچز کھیلے گی۔

قومی سکواڈ میں منیب الرحمن، عبداللہ اشیاق، محمد عبداللہ، سفیان خان، عبدالمنان، حماد انجم، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، غضنفر علی، سلمان رزاق، جنید منظور، حنان شاہد، رانا وحید، افراز خان، عبدالرحمن، احمد ندیم، محب اللہ، رانا ولید شامل ہیں۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے کہا کہ ہاکی فنڈز کے لئے بات چیت جاری ہے، پولینڈ میں رہ جانیوالے کھلاڑیوں پر پابندی عائد ہے، قومی پلیئرز کو ڈیلی الاونسز ادا کررہے ہیں۔

ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کہا کہ نیشنز کپ میں کامیابی کے لئے پر امید ہیں، ہاکی ٹیم کی بحالی کے لئے پرو لیگ تک رسائی ضروری ہے، قومی پلیئرز اچھا پرفارم کرنے کے لئے پرجوش ہیں، نیشنز کپ کا آغاز 15جون سے ملائیشیا میں ہوگا۔