پشاور:(دنیا نیوز) کیمپ کو جلانے پر تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
ارباب شیر علی اور عرفان سلیم مقدمہ درج کرا نے کے لئے پولیس سٹیشن شرقی پہنچ گئے۔
مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر شیلنگ اور جلوس کے بعد مشتعل کارکنان نے تحریک انصاف کے دو ماہ سے قائم کیمپ میں تھوڑ پھوڑ کی اور بعدازاں کیمپ کو آگ لگا دی گئی۔