راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے کل جیل میں کون کون ملاقات کرے گا؟ فہرست بھجوا دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائی ہے، فہرست میں بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھا، علی محمد کے نام شامل ہیں۔
ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں عرفان احمد نیازی، حمید للہ اور خلیل احمد اعوان کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں، پی ٹی آئی رہنما بانی سے ملاقات کے لئے جیل جائیں گے۔