بانی نے کہا پارٹی تیاری کر لے تحریک کا اعلان کرنے لگا ہوں: علیمہ خان

Published On 26 May,2025 06:55 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا پارٹی تیاری کر لے تحریک کا اعلان کرنے لگا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بھی بات نہیں کرائی جا رہی، بانی نے کہا یہ جو مرضی کر لیں، نہیں جھکوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے: بیرسٹر گوہر علی

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا پارٹی میں سب پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، بانی نے کہا جو وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں وہ بھی اپنا فیصلہ کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کو نہیں سنا جا رہا، 26 ویں ترمیم کی وجہ سے ججز پریشرمیں ہیں۔