کوالالپمور (دنیا نیوز) ملائیشیا کے شہر کوالالپمور میں نینشنز ہاکی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چھ ، دو سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 5 گول سکور کیے، نیوزی لینڈ نے پہلا گول پہلے کوارٹر کے چھٹے منٹ میں سکور کیا تھا جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول ذکریا حیات نے کیا۔
میچ کے ابتداء میں ہی قومی ہاکی ٹیم دباؤ میں نظر آئی اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں سے پے در پے حملے کیے اور پہلے کوارٹر میں ہی چار گول کرکے برتری کو یقینی بنا لیا۔
فائنل میچ کے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں نیوزی نے پاکستان نے ایک ، ایک گول کیا ، قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے گول ذکریا حیات نے کیا۔
اسی طرح میچ کے چوتھے اور فائنل کوارٹر میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف ایک ایک، گول کئے،قومی ٹیم کی جانب سے سفیان خان گول کیا، یوں نیوزی لینڈ سے چھ دو سے برتری حاصل کرکے ٹورنامنٹ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا۔