جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان موخر

Published On 24 June,2025 01:08 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باعث ہندوستان کی میزبانی میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان موخر کردیا گیا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (آئی ایچ ایف) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے پروگرام کا اعلان ملتوی کردیا گیا ہے، نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان، بیلجیئم، انگلینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، ہالینڈ، سپین، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، ارجنٹائن، کینیڈا، چلی، چین، بنگلادیش، جاپان، ملائیشیا، تھائی لینڈ، بھارت،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، نمبیبیا اور مصر نے کوالیفائی کر رکھا ہے۔

جونیئر ہاکی ورلڈکپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک چنائی اور مادو رائے میں شیڈول ہے۔