مراکش کے اشرف حکیمی افریقی فٹبالر آف دی ایئر قرار

Published On 20 November,2025 01:58 pm

رباط: (ویب ڈیسک) مراکش اور پیرس سینٹ جرمین کے اشرف حکیمی کو افریقی فٹبالر آف دی ایئر قرار دے دیا گیا۔

کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال (Caf) ایوارڈز میں اشرف حکیمی کے ساتھ محمد صلاح اور نائیجیریا کے وکٹراوشیمان بھی نامزد ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اشرف حکیمی نے کُل 61 گول اور پیرس سینٹ جرمین کے لیے 27 گول کیے ہیں، اشرف بایاں پاؤں زخمی ہونے کے باوجود سٹیج پر ایوارڈ لینے آئے اور کہا کہ یہ ٹرافی جیتنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔