رونالڈو کے منفرد انداز میں گول کرنےکی ویڈیو کے چرچے

Published On 24 November,2025 10:24 pm

ریاض :(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا میدان میں چابک دستی اور روشنی کی رفتار کی مانند پلک جھپکتے گیند کو قابو کرکے منفرد انداز میں گول تک پہنچانے میں کوئی ثانی نہیں۔

اپنی اسی ہی مہارت، عبور اور سبک رفتاری کے باعث پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے مقبول ترین فٹبالر بن چکے ہیں۔

دوسری جانب  کرسٹیانو رونالڈو جب سے سعودی عرب کی ایک لیگ سے جڑے ہیں تب سے ان کی مقبولیت عرب دنیا میں دن دگنی اور رات چگنی ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں ایسے ہی ایک میچ میں سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایسا شاندار اوورہیڈ بائی سائیکل کک گول کیا جسے دیکھنے والے مبہوت ہوکر رہ گئے۔