کراچی: (دنیا نیوز) 35 ویں نیشنل گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے مردوں اور خواتین مقابلوں میں مجموعی طور پر 12گولڈ میڈلز حاصل کر کے میدان مار لیا۔
کے پی ٹی سپورٹس کمپلیکس پر پاکستان آرمی نے مردوں کے مقابلوں میں 5 گولڈ اور 4 سلور میڈلز جبکہ خواتین مقابلوں میں 7 گولڈ اور ایک سلور میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر کے جنرل ٹرافی جیتی۔
نیوی نے مردوں میں تین گولڈ، دو سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ واپڈا نے دو گولڈ، دو سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، خواتین میں ایچ ای سی نے ایک گولڈ، ایک سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ نیوی نے دو سلور اور چار برا نز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پائی۔
واپڈا نے ایک سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ چھٹی جبکہ پنجاب نے دو سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔
سندھ کے باکسرز نے مردوں میں ایک سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی جبکہ ویمنز میں سندھ کی کوئی بھی باکسر میڈل نہیں جیت سکی۔



