ساف فٹسال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان کو ہرا کر تاریخ رقم کردی

ساف فٹسال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھوٹان کو ہرا کر تاریخ رقم کردی

بنکاک انڈوور اسٹیڈیم میں پاکستان نے بھوٹان کے خلاف 2۔0 کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی، بھوٹان کے داوا شیرنگ نے ابتدائی لمحات میں ایک کے بعد ایک 2 گول کرکے برتری دلادی تھی، لیکن اس کے بعد پاکستان نے فائٹ بیک کیا۔

28ویں منٹ میں حسن ظفر نے گول کرکے خسارے کو کم اور پھر 32ویں منٹ میں آصف احمد چوہدری نے مقابلہ برابر کردیا، 34 ویں اور 35ویں منٹ میں عدنان اشفاق نے گول اسکور کرکے پاکستان کو 4۔2 کی برتری دلادی۔ یہ پاکستان کی فٹسال میں پہلی کامیابی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان ویمنز ٹیم نے بھی سری لنکا کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی، میز ایونٹ میں پاکستان ٹیم اگلا میچ 18 حنوری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔