کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں جاپان اور بھارت نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ہیں۔
نمیبیا میں کھیلے گئے میچ میں جاپان نے تنزانیہ کو 9 وکٹوں سے شکست دی، جاپان نے 132 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، نہار پرمار 53 اور ٹیلر وا 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، تنزانیہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 131 رنز بنائے تھے۔
دوسری جانب زمبابوے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی، بھارت نے 130 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔