کھیل
خلاصہ
- لاہور: (وویب ڈیسک) پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاک آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے کمنٹری پینل میں رمیزراجہ، عامر سہیل، بازید خان، عروج ممتاز اور آسٹریلوی ٹیست کرکٹر سائمن کیٹچ شامل ہیں جبکہ زینب عباس پی سی بی کے پچ سائیڈ سٹوڈیو کی میزبان ہوں گی۔
سیریز کی ہائی ڈیفینیشن کوریج 28 کیمروں سے کی جائے گی، براڈکاسٹ میں بگی کیم، ہاک آئی اور الٹرا ایج ٹیکنالوجی شامل ہیں جبکہ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی تمام میچز میں دستیاب ہوگی۔
یاد رہے کہ پاک آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کے میچز 29 جنوری سے یکم فروری تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔