کھیل
خلاصہ
- بولاوائیو: (دنیا نیوز) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا، قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 253 رنز کا ہدف دیا ، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے 253 رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا ضروری تھا، لیکن قومی ٹیم ایسا کرنے میں ناکام رہی۔
آج کے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 46.2 اوورز میں 194 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔