کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کی رونمائی کردی۔
قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل ورلڈ کپ کٹ روایتی اور ہلکے سبز رنگ کی ہے جس کو ’’مارخورایڈیشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے، آفیشل کٹ میں پاکستان کا قومی جانور مارخور نمایاں ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 1, 2026
آفیشل کٹ کی رونمائی میں کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، شاہین آفریدی ، نسیم شاہ، ابرار احمد اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
دوسری جانب حکومت پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ میں شرکت کرے گی تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم 15 فروری 2026 کو ہندوستان کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اترے گی۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کل بروز پیر سری لنکا کے لیے روانہ ہو گی۔