کھیل
خلاصہ
- بہاولپور: (دنیا نیوز) صحرائےچولستان کے ٹیلوں پر جیپ ریسرز کی مہارت کا آج دوسرا روز ہے۔
21 ویں انٹرنیشنل میگاایونٹ میں آج سٹاک کیٹگری گاڑیوں کی ریس ہوگی ، سٹاک کیٹگری گاڑیوں کی ریس میں 79 ریسرزحصہ لے لیں گے۔
ایونٹ میں سب سے پہلے محمد ریان خلیل ٹریک پرگاڑی دوڑائیں گے، بسمہ اللہ مگسی دوسرے اور اویس شیوانی تیسرے نمبر پر گاڑی دوڑائیں گے جبکہ ریسرز 216 کلومیٹر طویل ٹیلوں پراپنی مہارت ثابت کریں گے۔
سٹاک کیٹگری ریس میں 4 خواتین ریسرز بھی شریک ہوں گی۔
دل وش سٹیڈیم میں اونٹ ڈانس ،ناچی بکریوں کاشو اور کبڈی میچ بھی ہوگا تاہم ٹی ڈی سی پی کی جانب سے میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
پری پیئرڈکیٹگری گاڑیوں کافائنل راؤنڈ کل ہوگا جبکہ ٹی ڈی سی پی ریزارٹ میں انعامات تقسیم کرنےکی تقریب کل شام منعقد ہوگی۔