ایپ سپ کے زیراہتمام اولمپیاڈ 2026 میں مختلف کھیلوں کے سنسنی خیز مقابلے

ایپ سپ کے زیراہتمام اولمپیاڈ 2026 میں مختلف کھیلوں کے سنسنی خیز مقابلے

نیشنل انٹر یونیورسٹی سپورٹس چیمپئن شپ کا گرینڈ فائنل آج ہوگا، صوبائی دارالحکومت کے تاریخی فورٹریس سٹیڈیم میں طلبہ مارچ پاسٹ جاری ہے۔

چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن میگا ایونٹ میں شریک ہیں، چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود بھی خصوصی شرکت کریں گے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب گروپ سہیل افضل بھی تقریب میں شریک ہیں۔

طلباء پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کلچر کی نمائندگی کررہے ہیں، باسکٹ بال، والی بال، فٹ بال، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن سمیت متعدد کھیلوں کے فائنل مقابلے ہوں گے۔

طالبات کے لیے فٹسال مقابلے بھی ایپ سپ اولمپیاڈ کا حصہ ہیں، ملتان، کراچی اور لاہور میں ہونے والے ریجنل راؤنڈز سے کوالیفائی ٹیمیں فائنل مقابلوں میں مدد مقابل ہوں گی۔

میگا ایونٹ دی یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب یونیورسٹی آف فیصل آباد، یونیورسٹی آف لاہور، سپیریئر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے اشتراک سے تشکیل دیا گیا ہے۔

ایپ سپ اولمپیاڈ کا مقصد طلبہ میں سپورٹس مین شپ، قائدانہ صلاحیتوں اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ ہے، اولمپیاڈ میں معروف گلوکار علی ظفر اور حدیقہ کیانی بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔