ٹی 20 ورلڈ کپ: نیپال نے سکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیپال نے سکاٹ لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

نیپال نے سکاٹ لینڈ کے دیے گئے 171 رنز کے ہدف کو صرف 19.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، دپیندر سنگھ نے 23 گیندوں پر 50 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

کوشال بھرٹیل نے 43 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ گلشن جھا 24 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور آصف شیخ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 170 رنز بنائے اور نیپال کو 171 رنز کا ہدف دیا۔ مائیکل جونز 45 گیندوں پر 71 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ جارج منزی نے 27 اور برینڈن مک ملن نے 25 رنز بنائے۔

نیپال کی جانب سے سومپل کامی نے 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، نندن یادیو نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ روہت پوڈیل اور کوشال بھرٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں سپر 8 مرحلے کے لیے اب تک 7 ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں۔

کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں انڈیا، سری لنکا، زمبابوے، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔