کھیل
خلاصہ
- دبئی: (دنیا نیوز) ٹی20 کرکٹ کی تازہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر صائم ایوب ایک بار پھر سرفہرست آگئے ہیں اور دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق صائم ایوب نے عمدہ کارکردگی کی بدولت پہلی پوزیشن حاصل کی، انہوں نے زمبابوے کے کھلاڑی سکندر رضا کو پیچھے چھوڑ کر یہ مقام حاصل کیا۔
حالیہ میچوں میں صائم ایوب کی کارکردگی غیر معمولی رہی، خاص طور پر بھارت کے خلاف اہم مقابلے میں انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس سے ان کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی۔
تازہ رینکنگ میں سکندر رضا دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس چوتھی اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ بطور آل راؤنڈر صائم ایوب کی یہ کارکردگی قومی ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ہے، کیونکہ وہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مسلسل بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔