ٹی 20 ورلڈ کپ: یو اے ای کا افریقہ کو جیت کیلئے 123 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈ کپ: یو اے ای کا افریقہ کو جیت کیلئے 123 رنز کا ہدف

دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یو اے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے، علی شان شرفو نے 45، محمد وسیم نے 22، آریانش شرما 13، محمد عرفان نے 11، صہیب خان نے 6 اور سید حیدر نے 6 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوربین بوش نے 3، انرچ نارٹجی نے 2 اور جارج لنڈ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرام کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث وکٹ پر موجود نمی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، جنوبی افریقی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دوسری جانب یو اے ای کے کپتان محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے باؤلنگ کر کے وکٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتے تھے، جنوبی افریقی ٹیم میں زیادہ لیفٹ آرم بیٹرز کی موجودگی کے باعث ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔