کھیل
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا آپ کھیلیں میں سارے معاملات دیکھوں گا۔
کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹیم کے کیمپ، ٹکٹنگ سمیت تمام معاملات محسن نقوی دیکھیں گے، ہم نے کوچنگ کیلئے رولنٹ آلٹمینز کا نام دیا ہے۔
عماد بٹ نے مزید کہا کہ محسن نقوی نے ہاکی ٹیم پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا، مجھ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے، قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ آج سے لاہور میں لگایا جائے گا۔