امریکی حملہ: ایران کا فٹبال ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا عندیہ

امریکی حملہ: ایران کا فٹبال ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا عندیہ

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے رواں سال جون، جولائی میں امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

صدر ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا موجودہ حالات میں ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا مشکل ہے، ایران کا ایونٹ میں پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں شیڈول ہے۔

 دوسری جانب فیفا حکام کا کہنا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور محفوظ ورلڈکپ ان کی اولین ترجیح ہے۔

ایران گروپ جی میں بیلجیئم، نیوزی لینڈ اور مصر کے ساتھ شامل ہے اور اگر ایران اور امریکا اپنے اپنے گروپ میں دوسرے نمبر پر رہے تو 3 جولائی کو ڈیلاس میں ان کا مقابلہ ہوسکتا ہے۔