ایران کا فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے سے انکار

ایران کا فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے سے انکار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیرِ کھیل احمد دونیامالی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اس کرپٹ حکومت نے ہمارے رہنما کو قتل کیا ہے اس لیے ہم کسی صورت ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف حالیہ اقدامات اور تنازعات کے باعث ملک کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے اس لیے موجودہ صورتحال میں ٹیم کو عالمی ٹورنامنٹ میں بھیجنا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ سال 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے۔

ایران کی قومی ٹیم اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے تاہم حکومتی بیان کے بعد اس کی شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے۔