فیفا ورلڈ کپ: سپین کا تاریخ کے انوکھے سکواڈ کا اعلان، ریال میڈرڈ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

فیفا ورلڈ کپ: سپین کا تاریخ کے انوکھے سکواڈ کا اعلان، ریال میڈرڈ کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں

یہ سپین کی فٹبال تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ قومی ٹیم کسی ورلڈ کپ میں ریال میڈرڈ کے بغیر میدان میں اترے گی، ہیڈ کوچ لوئس ڈی لا فوینتے نے اپنی ٹیم کی بنیاد زیادہ تر بارسلونا کے کھلاڑیوں پر رکھی ہے۔

اسکواڈ میں بارسلونا کے آٹھ کھلاڑی شامل ہیں جن میں لامین یامال، پیڈری، گاوی، ڈینی اولمو اور فیران ٹوریس نمایاں ہیں۔

دوسری جانب ڈیان ہوئیسن اور دانی کارواخال جیسے ریال میڈرڈ کے اہم نام اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

اس فیصلے پر وضاحت کرتے ہوئے لوئس ڈی لا فوینتے کا کہنا تھا کہ ان کے لیے کھلاڑیوں کا تعلق کسی کلب سے نہیں بلکہ قومی ٹیم سے ہے، اور وہ ایسے کھلاڑیوں کو ترجیح دیتے ہیں جو اسپین کی نمائندگی پر فخر محسوس کریں۔

اسکواڈ میں پریمیئر لیگ سے تعلق رکھنے والے سات کھلاڑی بھی شامل کیے گئے ہیں جبکہ کوچ نے لامین یامال اور نیکو ولیمز کی فٹنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی ٹورنامنٹ کے آغاز تک مکمل طور پر تیار ہوں گے۔