میسی ایک بار پھر ارجنٹینا کے کپتان، ورلڈ کپ 2026 کیلئے سکواڈ کا اعلان

میسی ایک بار پھر ارجنٹینا کے کپتان، ورلڈ کپ 2026 کیلئے سکواڈ کا اعلان

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں 11 جون سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے عالمی چیمپئن ارجنٹینا کی 26 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 38 سال کے لیونل میسی ، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ سب سے زیادہ چھ ورلڈ کپ کھیلنے والے پلیئر بن جائیں گے۔

ارجنٹینا نے میسی کی قیادت میں 2022 ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو شکست دیگر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔