نورا فتیحی کا فیفا ورلڈکپ کیلئے نیا گانا ریلیز

نورا فتیحی کا فیفا ورلڈکپ کیلئے نیا گانا ریلیز

یہ گانا ٹورنامنٹ کے آفیشل البم میں شامل ہے، جو کہ دنیا کے مختلف مملک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے۔

’سیئر سیئر‘ کو میوزک پروڈیوسر سنجوئے اور فرا نسیسی گلوکار ویجیڈریم کے ساتھ مل کر ریکارڈ کیا گیا ہے، اس سے قبل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں پرفارم کریں گی۔

فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب 12 جون 2026ء کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں BMO فیلڈ میں منعقد ہو گی۔

یاد رہے کہ نورا فتیحی نے قطر میں ہونے والے گزشتہ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی پرفارم کیا تھا۔

گلوکارہ نے اپنے نئے گانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا میرے لیے بہت خاص ہے، کیونکہ اسے مختلف ثقافتی اثرات کے مرکب کے طور پر تصور کیا گیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ میں ایسا گانا چاہتی تھی جو میری شخصیت کے ہر پہلو کی عکاسی کرتا ہو، جیسے کہ میرا مراکش سے تعلق ہے، میں کینیڈا میں پیدا ہوئی، وہیں پرورش پائی اور کام کے سلسلے میں بھارت میں رہنے کی وجہ سے بھارتی کمیونٹی کا بھی میری زندگی پر گہرا اثر ہے۔