پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی مسلسل 14ویں شکست، انگلینڈ نے بھی ہرا دیا

پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی مسلسل 14ویں شکست، انگلینڈ نے بھی ہرا دیا

لندن میں کھیلے گئے پرو ہاکی لیگ میچ میں بھارت کے بعد انگلینڈ نے بھی شکست دے دی، انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 2-1 سے ہرایا ہے۔

پاکستان کی جانب سے واحد گول رانا وحید اشرف نے سکور کیا۔

پاکستان ٹیم کا اگلا میچ 26 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا، پاکستان ٹیم اب تک ایک پوائنٹ بھی حاصل نہیں کرسکی ہے۔