کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی تیراکوں کی دوسرے روز بھی مایوس کن کارکردگی

کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی تیراکوں کی دوسرے روز بھی مایوس کن کارکردگی

گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے سوئمنگ ایونٹ میں ویمن 200 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کی جہاں آرا نبی 2 منٹ 11.16 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ 36 تیراکوں میں 29ویں نمبر پر رہیں اور فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔

مینز 400 میٹر فری اسٹائل میں احمد درانی نے 4 منٹ 14.85 سیکنڈ کا وقت ریکارڈ کیا اور 27 تیراکوں میں 22ویں پوزیشن حاصل کی، جس کے باعث وہ بھی فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔

مینز 50 میٹر فری اسٹائل میں حمزہ آصف نے 24.17 سیکنڈ کے ساتھ 68 تیراکوں میں 39ویں پوزیشن حاصل کی۔ وہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والے ٹاپ 16 تیراکوں میں شامل نہ ہو سکے۔

ویمن 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں حریم ملک نے 1 منٹ 22.51 سیکنڈ کا وقت لیا اور 28 تیراکوں میں 27ویں نمبر پر رہیں، یوں وہ بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔

احمد درانی اور جہاں آرا نبی پہلے روز میں ہیٹس سے آگے نہیں بڑھ سکے تھے۔