کھیل
خلاصہ
- ٹاروبا: (دنیا نیوز) ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی۔
211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 120 رنز بنا سکی، کپتان بابر اعظم 58رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، محمد رضوان نے 11 اور خرم شہزاد نے 4 رنز بنائے، اذان اویس، امام الحق اور شان مسعود نے 3-3 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 اور پاکستان نے 282 رنز بنائے، ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 181 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی، دوسرا ٹیسٹ 2 اگست سے کھیلا جائے گا۔