بھارت نے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر 8 ویں بار ویمنز ایشیا کپ جیت لیا

بھارت نے سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر 8 ویں بار ویمنز ایشیا کپ جیت لیا

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 183 رنز بنائے اور سری لنکا کو کامیابی کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ویمنز ٹیم بھارتی بولرز کے سامنے زیادہ مزاحمت نہ کرسکی اور 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے چماری اتھاپتھو 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، جبکہ نیلکشیکا سلوا نے 22 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے شری چرانی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار رکھا۔

اس کامیابی کے ساتھ بھارتی ویمنز ٹیم نے 8ویں مرتبہ ویمنز ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔