خلاصہ
- ہرارے: (ویب ڈیسک) زمبابوے نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، ٹی ٹوئنٹی کپتان سکندر رضا کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی۔
کرکٹ زمبابوے کے مطابق سکندر رضا مستقل کپتان رچرڈ نگاراوا کی انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں زمبابوے کی قیادت کریں گے۔
زمبابوے کے 15 رکنی اسکواڈ میں سکندر رضا (کپتان)، بین کرن، بلیسنگ موزارابانی، بریڈ ایوانس، برینڈن ٹیلر، برائن بینیٹ، کریگ ایرون، ارنسٹ مسوکو، گریم کریمر، انوسنٹ کایا، نیومین نیامہوری، ریان برل، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکادزا اور ویسلے مادھیویرے شامل ہیں۔
— Zimbabwe Cricket (@ZimCricketv) September 13, 2026
کرکٹ زمبابوے کا کہنا ہے کہ رچرڈ نگاراوا کمر کے نچلے حصے کی انجری سے صحتیابی کے مرحلے میں ہیں جس کے باعث وہ سیریز کے لیے دستیاب نہیں۔
علم میں رہے کہ زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا کل سے ہرارے میں آغاز ہورہا ہے جبکہ بقیہ میچز 18 اور 20 ستمبر کو کھیلیں جائیں گے۔
زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے سیریز 2022 میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی، جبکہ آسٹریلوی ٹیم 12 سال بعد زمبابوے کا دورہ کر رہی ہے۔