ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم اٹھانا فاطمہ ثنا اور نور زمان کے لیے اعزاز

ایشین گیمز میں پاکستان کا پرچم اٹھانا فاطمہ ثنا اور نور زمان کے لیے اعزاز

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کا پرچم اٹھانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا موقع ملا جس پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا باعثِ اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان کی خدمت کروں اور مزید محنت جاری رکھوں۔

ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کل جاپان میں ہوگی۔