لاس اینجلس اولمپکس 2028، ایتھلیٹکس کے کوالیفکیشن سسٹم کا اعلان کردیا گیا

لاس اینجلس اولمپکس 2028، ایتھلیٹکس کے کوالیفکیشن سسٹم کا اعلان کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس 15 سے 30 جولائی 2028 تک منعقد ہوں گے، جن میں ایتھلیٹکس کے مردوں اور خواتین کے 23، 23 جبکہ دو مکسڈ ایونٹس شامل ہوں گے۔

چار ضرب 100 میٹر مکسڈ ریلے پہلی مرتبہ اولمپکس کا حصہ بنے گی۔

ورلڈ ایتھلیٹکس کے مطابق اولمپکس کے لیے 40 فیصد ایتھلیٹس مقررہ کوالیفائنگ معیار جبکہ 60 فیصد عالمی رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کریں گے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس کا مزید کہنا ہے کہ مقررہ کوالیفائنگ معیار حاصل کرنے والے تمام ایتھلیٹس کی اولمپکس میں شرکت یقینی نہیں ہوگی۔