رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کا نیپال کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کا نیپال کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

دوحہ میں ہونیوالے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے نیپال اے ٹیم کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم یہ فیصلہ زیادہ کار آمد ثابت نہ ہوسکا اور پاکستان کی پوری ٹیم 42 اوورز میں 168 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر نے ناقابلِ شکست 64 رنز اسکور کیے، جبکہ حسن نواز 28 اور احمد دانیال 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیپال کی جانب سے راشد خان نے عمدہ بولنگ پرفارمنس دیتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابھیشیش گوتم نے 2 جبکہ سندیپ لمیچنے اور کوشل بھرتل نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم شاندار فارم میں ہے اور ابتدائی دونوں میچز جیت کر ناقابلِ شکست ہے۔

دفاعی چیمپئن نے اپنے گزشتہ مقابلے میں روایتی حریف بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دی تھی جس میں حسن نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی نمایاں رہی۔

پاکستانی ٹیم نیپال کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

دوسری جانب نیپال کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں بھی برقرار ہیں تاہم خراب نیٹ رن ریٹ اس کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔

نیپال کو پہلے میچ میں بھارت اے کے ہاتھوں 306 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس نے متحدہ عرب امارات کو 6 وکٹوں سے ہرا کر کم بیک کیا تھا۔