19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز

19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورین سفیر ہان سنگ ہو نے کہا کہ تائیکوانڈو کے فروغ کے لیے کوریا ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، پاکستان میں تائیکوانڈو کا مستقبل روشن ہے، کھیلوں کے ذریعے پاکستان اور کوریا کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل نبیل احمد رانا نے کہا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے، نیا ٹیلنٹ تلاش کرکے اسے قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کرنا ہمارا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ تائیکوانڈو کا معیار بلند کرنا فیڈریشن کی اولین ترجیح ہے۔

19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 28 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں آرمی، نیوی، ایئر فورس، پولیس، ایچ ای سی اور چاروں صوبوں کے کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔