کھیل
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) 14ویں ساؤتھ ایشیئن گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دی گئیں، گیمز 3 سے 11 اپریل 2027 تک اسلام آباد میں شیڈول تھیں۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی عرب میں چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز ری شیڈول ہونے کے باعث ساؤتھ ایشیئن گیمز ملتوی کی گئی ہیں۔
اولمپک کونسل آف ایشیا اور سعودی اولمپک اینڈ پیرا اولمپک نے چھٹے ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز کے لیے 28 مارچ سے 8 اپریل 2027 کی نئی تاریخیں مقرر کی ہیں۔
پاکستان کو ساؤتھ ایشیئن گیمز کی میزبانی 2023 میں ملی تھی، تاہم 2023 سے اب تک یہ گیمز چار بار ملتوی ہو چکی ہیں۔
ساؤتھ ایشیئن گیمز کے انعقاد کے لیے وفاقی حکومت نے 11 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے تھے، ذرائع کے مطابق حکومت 5 ارب روپے جاری کر چکی تھی، 11 ارب روپے میں سے 5 ارب روپے انفراسٹرکچر پر خرچ ہونے تھے۔