کھیل
خلاصہ
- لاہور: (ویب ڈیسک) حیدرآباد کنگز مین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈائریکٹ سائننگ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے حیدرآباد کنگز مین نے باضابطہ بیان بھی جاری کردیا ہے۔
ترجمان حیدرآباد کنگز مین کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کنگز مین پی ایس ایل 12 میں ڈائریکٹ سائننگ نہیں کرے گی۔
علم میں رہے کہ ڈائریکٹ سائننگ کے لیے 23 نومبر آخری تاریخ تھی اور پی ایس ایل کی متعدد فرنچائزز ڈائریکٹ سائننگ میں کھلاڑیوں کو پک کر چکی ہیں۔
— Hyderabad Kingsmen (@HHKingsmen) November 25, 2026
پی ایس ایل 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ ونڈو میں فرنچائزز کو ایک ایسے غیر ملکی یا مقامی کھلاڑی کو براہ راست ٹیم میں شامل کرنے کا موقع دیا گیا ہے جو گزشتہ دو ایڈیشنز میں لیگ کا حصہ نہ رہا ہو۔