پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم 9 جنوری 2027 کو لاہور پہنچے گی، دورے کے دوران آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف بھی سیریز کھیلے گی، جو 13 سے 17 جنوری تک جاری رہے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز 20، 22 اور 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

آئرلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران مجموعی طور پر 6 وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے، دورے کے تمام میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ڈے میچز کے طور پر منعقد ہوں گے۔

آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا یہ دورہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔