ناروے کا ایف ایم ریڈیو پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان

Published On 12 Jan 2017 10:26 PM 

2017ء کے آخر تک ناروے میں ایف ایم ریڈیو کا استعمال مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔

اوسلو: (ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں ایف ایم ریڈیو پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ اس وقت ناروے میں 15 ملین ایف ایم ریڈیوز ہیں جو نئی تبدیلی کے بعد متروک ہو جائیں گے۔ 2017ء کے اختتام تک اس ٹیکنالوجی کا استعمال مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ اس 80 سالہ ٹیکنالوجی کے مقابلے میں ڈیجٹل آڈیو براڈ کاسٹنگ (ڈی اے بی) کا نظام لایا جائے گا، جس سے سامعین کو بہتر نشریات سننے کو ملیں گی۔ ناروے حکام کے مطابق ایف ایم ریڈیو کو بند کرنے ما مقصد شہریوں کو بہتر ریڈیو سروس فراہم کرنا ہے۔ ڈیجیٹل آڈیو براڈ کاسٹنگ کے ذریعے سامعین کو زیادہ بہتر کوریج فراہم کی جا سکتی ہے۔ ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کو بند کرنے کا سلسلہ 11 جنوری سے شروع کیا جا چکا ہے جبکہ 2017ء تک اس پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔