مزاج میں ترشی کی حامل یہ جڑی بوٹی کھانا ہضم کرنے کے علاوہ بھوک بڑھانے اور جگر کی اصلاح کیلئے استعمال ہوتی ہے
لاہور (روزنامہ دنیا ) اجوائن ایک ایسی دوا ہے۔ جس سے تقریباً ہر شخص واقف ہے ۔ اجوائن کا رنگ سیا ہی مائل بھورا ہوتا ہے۔ اس کی بو تیز ہو تی ہے۔ ا س کا مزاج گرم و خشک ہوتا ہے۔ عام طور پر اس کی مقدار خوراک تین ما شہ سے چھ ما شہ تک ہو تی ہے۔ اجوائن کی دو مشہور اقسام ہیں۔ اجوائن دیسی اور اجوائن خراسانی بعض اطبا نے اس کی چاراقسام بتائی ہیں یعنی (1) اجوائن دیسی ۔ (2) دلجوائن ۔ (3) اجوائن خراسانی۔ (4) اجمود لیکن مذکورہ بالا دونوں اقسام ہی زیادہ مشہور ہیں۔ جبکہ دلجوائن، اجوائن خراسانی اور اجمود کی مشابہت ضرور ہے مگر خواص کے اعتبار سے ان میں اجوائن دیسی کی نسبت خاصا فر ق ہے ۔
اجوائن دیسی کے پتے کچھ کچھ دھنیا کے پتوں سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ان میں تھوڑی سی تیزی اور تلخی ہوتی ہے۔ اس کا پو دا سوئے کے پو دے کی طر ح ہو تا ہے۔ جبکہ اس کے چھوٹے چھوٹے ، سفید چھتری کی طر ح ملے ہوئے پھول ہو تے ہیں۔ پھولوں کے بعد چھوٹے چھوٹے بیج لگتے ہیں۔ اور یہی اجوائن دیسی کے دانے کہلاتے ہیں۔ اجوائن دیسی کے فوائد اجوائن دیسی کھا نا ہضم کر تی ہے اور بھوک بڑھ جا تی ہے۔ کا سر ریا ح ہے۔ فساد بلغم اور اپھارہ کو دور کر تی ہے۔ جگر کی اصلا ح کر تی ہے اور اس کی سختی میں بے حد مفید ہے۔ سدہ کو کھو لتی ہے۔ فالج اور اعصابی کمزوری والے مریضوں کے لیے مجرب ہے۔ دل کو طاقت دیتی ہے اور اعصابی دردوں کے لیے بہت مفید ہے ۔
اجوائن کو اگر شہد کے ہمراہ کھا یا جائے تو چہر ے اور ہا تھ پا ؤں کی سو جن میں فائدہ دیتی ہے۔ کالی کھا نسی دور کر نے کے لیے اگر اجوائن کا پانی یعنی اجوائن کو پانی میں بھگو کر اور نتھار کر پانچ روز تک صبح و شام تین تولے پینے سے انشا اللہ شفا ہو گی۔ پرانے بخار میں اجوائن دیسی چھ ماشہ، گلو تین ماشہ رات کو پانی میں بھگو کر صبح رگڑ چھان کر حسب ذائقہ نمک ملا کر استعمال کرنے سے تین سے پانچ دن کے اندر بخار دور ہو جا تا ہے۔ مجرب ہے۔ زکام کی صورت میں اجوائن کو گرم کر کے باریک کپڑے میں پوٹلی باندھ کر سونگھنے سے چھینکیں آتی ہیں جس سے پانی بہہ جا تا ہے اور زکام کا زور کا فی حد تک کمزور ہو جاتا ہے۔ ہچکی کو روکنے کے لیے اجوائن دیسی کو آگ پر ڈال کر اگر اس کا دھواں کسی نلکی کے ذریعے نا ک میں لیا جائے تو ہچکی بند ہو جا تی ہے ۔
اجوائن کے چند دانے چبا لینے سے قے رک جا تی ہے۔ اگر منہ کا ذائقہ خراب ہو تو اجوائن کے دانے چبانے سے ٹھیک ہو جا تا ہے۔ اس کے کھا نے سے کھٹی ڈکا ریں آنا بند ہو جا تی ہیں۔ بھڑ یا بچھو کے کاٹنے کی صورت میں اگر فوری طور پر متاثرہ جگہ پر اجوائن کی لیپ کی جائے تو آرام ہو جا تا ہے۔ پیچش کی صورت میں اجوائن تین ما شہ اور کلونجی ایک ماشہ ملا کر ہمراہ دہی استعمال کرنے سے فائدہ ہو تا ہے ۔