نوشادر کے فائدے

Published On 21 Nov 2017 09:43 AM 

بلغمی کھانسی ، جگر کے ورم کیلئے بے حد مفید ہے ، مسلسل استعمال سے گردے کی پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جاتی ہے

لاہور (روزنامہ دنیا ) نوشادر روزمرہ استعمال میں آنے والی ایک چیز ہے مگر ہم میں سے بہت سے لوگ اس کے فوائد سے آگاہ نہیں ہیں ، اس کا رنگ سفید اور مزاج گرم و خشک ہوتا ہے اس کی مقدار خوراک چار رتی سے ایک ماشہ ہے۔ نوشادر کے حسب ذیل فوائد ہیں: نوشادر کے فوائد: 1- پیشاب آور ہے۔ 2- امراض چشم پھولا‘ جالا‘ سل بطور سرمہ لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ 3- چار رتی روزانہ ہمراہ پانی لینے سے گردہ و مثانہ کی پتھری ریزہ ریزہ ہو کر نکل سکتی ہے۔ 4- بلغم نکالتاہے۔ 5- بلغمی کھانسی اور دمہ میں ایک ماشہ نوشادر ہمراہ پانی بے حد مفید ہے۔ 6-بڑھے ہوئے جگر اور ورم کیلئے بے حد مفید ہے۔ 7- کبد نوشادری اسکا مشہور مرکب ہے جو ہاضمہ کی خرابی اور جگر کی خرابی میں نہایت مفید ہے۔ 8- بدن کی رطوبتوں کو کھینچتا اور لطافت بخشتا ہے۔ 9- سینے کی کھرکھراہٹ کو دور کرتا ہے۔ 10- تلوں کے تیل میں ملا کر خارش والی جگہ پر اس کی مالش کرنا مفید ہوتا ہے۔ 11- روغن بیضہ مرغ کے ساتھ طلاء کرنا برص کو فائدہ دیتا ہے۔ 12- طحال کو بے حد مفید ہے اس کیلئے حب کبد نوشادی کی دو گولی ہر کھانے کے بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔ 13- یرقان میں ایک ماشہ سفوف نوشادر ہمراہ پانی ہر کھانے کے بعد بے حد مفید ہے۔ 14- مسام اور سدہ کو کھولتا ہے۔