کم منافع کمانے پر فیس بک کو مقدمات کا سامنا

Last Updated On 30 July,2018 09:23 pm

کیلی فورنیا: (دنیا نیوز) کم منافع کمانے پر فیس بک اور کمپنی کے سرمایہ کاروں کے درمیان قانونی جنگ چھڑ گئی، فیس بک آمدنی کے حوالے سے غلط اعداد و شمار بتا کر عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

فیس بک اور کمپنی کے سرمایا کاروں کے درمیان قانونی جنگ، کمپنی کے کم منافع کمانے پر سی ای او مارک زکر برگ اور چیف فنانس آفیسر ڈیوڈوہینر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کردی۔ سرمایہ کاروں نے الزام لگایا ہے کہ فیس بک اور اس کے دو مینیجرز آمدنی میں اضافے کے حوالے سے گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کمپنی کے حصص مارکیٹ میں 20 فیصد گر گئے تھے۔ امریکی عدالت میں سوشل میڈیا پر کم منافع کا یہ پہلا مقدمہ ہے جبکہ اس سے قبل بھی فیس بک کو ڈیٹا لیک سکینڈل پر درجنوں مقدمات کا سامنا ہے۔