کراچی: (ویب ڈیسک) سرخ سیارہ 15 سال کے بعد 31 جولائی 2018 کو دنیا سے قریب ترین مقام پر چمکتا ہوا نظر آئے گا۔ فیس بک نے اس موقع پر اپنے صارفین کے لیے ایک دلچسپ ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
سرخ سیارے کے نام سے پہچانا جانے والا سیارہ مریخ 27 جولائی 2018 سے 31 جولائی 2018 تک دنیا میں چمکتا ہوا نظر آئے گا۔ یہ سیارہ آج اپنے اصل مقام سے دنیا کے 57.6 کلومیٹر مزید قریب ہو جائے گا جسے آسمان پر آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔ نصف شب کے وقت مریخ اپنے بلند ترین مقام پر ہوگا اور جنوب کی سمت 35 درجے کے زاویے پر رات بھر اسے دیکھا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ نظام شمسی میں زمین کے بعد مریخ سورج سے قریب ترین چوتھا سیارہ ہے اور سورج کے گرد چکر کو 687 دن میں پورا کرتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے بھی اس موقع پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں موجود ایک کردار دوربین کی مدد سے مریخ کو دیکھ رہا ہے، جبکہ ویڈیو کے دوسرے حصے میں مریخ پر موجود خلائی مخلوق ٹیلی سکوپ کی مدد سے دنیا کو دیکھ رہی ہے۔