سپین: (دنیا نیوز) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آدھے سر کا درد یا درد شقیقہ کا ذمہ دار ہارمونز ہوتے ہیں۔
سپین میں ہونے والی تحقیق کے مطابق مردوں کے مقابلے میں خواتین کو آدھے سر کے درد کا سامنا زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ایسا مختلف ہارمونز کی وجہ سے ہوتا ہے، ہارمونز ان خلیات کو متاثر کرتے ہیں جو سر اور پٹھوں کے اردگرد ہوتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں مائیگرین کا درد ابھرتا ہے۔